• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی کیخلاف سیاسی اختلافات بھلاکر یکجا ہونیکی ضرورت ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف سیاسی اختلافات بھلا کر یکجا ہونے کی ضرورت ہے، پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے اور افغانستان اس کا ذریعہ بنا ہوا ہے۔ پارلیمنٹ ہائوس میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختون خوا میں دہشت گردی کے سیکڑوں واقعات ہوئے ہیں، میرا ایمان ہے کہ ہم ان دہشت گردوں کو شکست دیں گے۔وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ دہشت گردی میں شہید اور زخمی افراد کی فیملیز کے لیے حکومت امدادی پیکج کا اعلان کرے گی، اسلام آباد کے افسوسناک واقعے میں زخمی افراد کی بہت بڑی تعداد ہے۔
ملک بھر سے سے مزید