• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاروکاری الزام میں روبینہ چانڈیو قتل کیس، 2 ملزمان عدالت میں پیش

خیرپور(غلام عباس بھنبھرو) نوجوان لڑکی خالدہ عرف روبینہ چانڈیو کوکاروکاری کے الزام کے تحت قتل کرنے والے دو ملزمان عدالت میں پیش عدالت کے جج نے ایک ملزم کو سینٹرل جیل دوسرے کو 4روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کےحوالے کیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈو مستی پولیس نے6روز قبل گوٹھ بُٹو چانڈیو میں نوجوان لڑکی مسمات خالدہ عرف روبینہ چانڈیو کو کاروکاری کے الزام کے تحت قتل کرنے کے مقدمے میں گرفتار دو ملزمان قیصر چانڈیو اور ولی محمد چانڈیو کو سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ ون ندیم علی برڑو کی عدالت میں پیش کیا۔ ذرائع کےمطابق عدالت کےجج نے دونوں ملزمان کے بیان ریکارڈ کرنے کے بعد ایک ملزم قیصر چانڈیو کو اعترافی بیان دینے پر سینٹرل جیل خیرپور جبکہ دوسرے ملزم ولی محمد چانڈیو کو 4 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےکیا۔
ملک بھر سے سے مزید