کرچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے خاتون ہراسانی فیصلے کے خلاف اپیل پر کے الیکٹرک کے سابق سی ای او مونس علوی سمیت دیگر کو ایک بار پھر نوٹس جاری کر دیئے۔ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو کے الیکٹرک کے سابق سی ای او مونس علوی کے خلاف خاتون ہراسانی کیس میں کے الیکٹرک کی سابق افسر مہرین عزیز خان کی گورنر سندھ کے فیصلے سے متعلق اپیل پر سماعت ہوئی تاہم اس موقع پر کے الیکٹرک کے سابق سی ای او مونس علوی کی جانب سے کوئی پیش نہ ہو سکا۔