حطار(ناصرسہیل/ نامہ نگار)انڈسٹریل اسٹیٹ حطار سوئی گیس کی مین لائن میں خوفناک دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی ،آگ سے جھلس کر ایک خاتون اور تین بچوں سمیت سات افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد کے زخمی اور بے ہوش ہونے کی اطلاعات، واہ کینٹ سے سوئی گیس کی مین لائن بند کرنےکے بعد بھی کئی گھنٹے کے ریسیکو آپریشن کے بعد بھی آگ پرقابوپایا گیا ۔