• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں چاکنگ اور بینر لگانا غیر قانونی ہے، میئر کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب صدیقی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی یا میرا کوئی مخالف میرے خلاف باتیں کرتا ہے تو کرے لیکن شہر میں بینر یا چاکنگ غیر قانونی ہے، اظہار رائے کی آزادی قانون کی پاسداری سے مشروط ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں سندھ ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے سوالوں کے جواب میں کہا کہ کسی بھی معاشرے میں سڑکوں پر بینر نہیں لگے ہوتے۔ لاہور اسلام آباد میں بھی ایسی صورتحال نہیں ہے۔ کراچی کو صاف کرنے کا مطالبہ بھی بینر لگا کر کیا جارہا ہے۔ شہر کو صاف کرنا چاہتے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید