• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میری بیٹی کو دارالامان بھیج دیا جاتا تو وہ قتل نہ ہوتی، والدہ روبینہ چانڈیو

خیرپور(بیورو رپورٹ)میری بیٹی خالدہ عرف روبینہ چانڈیو کو دارالامان کےحوالے کیاجاتا تو وہ قتل نہ ہوتی والدہ مسمات نبل خاتون تفصیلات کےمطابق ٹنڈومستی کے قریب سیاھ کاری کے الزام کےتحت قتل کی جانے والی نوجوان لڑکی خالد ہ عرف روبینہ چانڈیو کی والدہ مسمات نبل خاتون نے کہا ہےکہ ان کی بیٹی کو اگر دارالامان کے حوالے کیا جاتا توبیٹی خالدہ عرف روبینہ قتل نہ ہوتی مسماۃ نبل نے یہ بات مقامی صحافیوں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہی مسماۃ نبل کے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے دوران ان کا شوہر محمد رمضان چانڈیو بھی موجود تھاان کا کہناتھاکہ پولیس نے ان کی بیٹی کو تحفظ دینے میں صحیح کردار ادا نہیں کیا۔
ملک بھر سے سے مزید