• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی :سندھ پولیس کے اہلکار اغوا برائے تاوان کی ایک اور واردات میں ملوث نکلے

کراچی (این این آئی) کراچی میں اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں سندھ پولیس کے اپنے اہلکاروں کے ملوث ہونے کا ایک اور سنگین انکشاف ہوا ہے۔ اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس افسر اور اہلکار سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ذرائع کے مطابق ملزمان نے گلستانِ جوہر سے 60سالہ شہری مرزا یوسف بیگ کو اغوا کیا تھا۔ اس واردات کے مرکزی ملزمان میں بہادر آباد تھانے کا اے ایس آئی محسن آصف اور فارن سیکیورٹی سیل کا اہلکار راشد علی شامل ہیں۔ واردات میں حماد نامی شخص اور دیگر دو ملزمان بھی ملوث تھے۔

ملک بھر سے سے مزید