• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس کے حکم پر سلمان صفدر کی عمران خان سے اڈیالہ میں 3 گھنٹے ملاقات

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے حکم پر بیرسٹر سلمان صفدر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں 3گھنٹے ملاقات کی ہے ، سپریم کورٹ نے بیرسٹر سلمان صفدر کو فرینڈ آف دی کورٹ مقرر کرتے ہوئے عمران خان سے ملاقات  کی اجازت دی اور  جیل میں  ان کی  حالت سے متعلق رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ۔ بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت ٹھیک ہے، ہمیں بانی تک پوری رسائی دی گئی ہے۔بانی چیئرمین سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے نکلنے کے بعد بیرسٹر سلمان صفدر نے میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں 3 گھنٹے کی ملاقات کے بعد باہر آیا ہوں۔بیرسٹر سلمان صفدر نے مزید کہا کہ بانی سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں داخل کرانے تک کچھ نہیں کہوں گا۔قبل ازیں سپریم کورٹ نے ایڈووکیٹ سلمان صفدر کو فرینڈ آف دی کورٹ مقرر کرتے ہوئے عمران خان کی جیل میں حالت سے متعلق رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کے وکلا کی ملاقات کے معاملے پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی، جو چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔

اہم خبریں سے مزید