• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا کیساتھ معاشی تعلقات مزید بہتر بنانے کے خواہاں ہیں، شہباز شریف

اسلام آباد( نیو زرپورٹر) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور انڈونیشیاکے درمیان دہائیوں پر مبنی برادرانہ تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں، پاکستان انڈونیشیا کیساتھ معاشی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کا خواہاں ہے،ساورن ویلتھ فنڈ کے ماڈل کے حوالے سے انڈونیشیاء کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں ، وزیر اعظم نے ان خیا لات کا اظہار گزشتہ روز انڈونیشیاکے وزیر برائے سرمایہ کاری و ڈاؤن اسٹریم انڈسٹری روسن روئیسلانی کی سربراہی میں 5 رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وزیراعظم نے انڈونیشیاء کے صدر پرابووو سوبیانتو کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا کے صدر کا گزشتہ سال پاکستان کا دورہ دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے حوالے انتہائی مفید اور نتیجہ خیز رہا ۔
اہم خبریں سے مزید