• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی میں کراچی ایئر پورٹ پر ناقص انتظامات اور بدانتظامی پر شدید احتجاج

اسلام آباد(عاطف شیرازی) جناح ائیر پورٹ کراچی مسائل کا گڑھ بن گیا ، ممبران اسمبلی نےمعاملہ قومی اسمبلی میں اٹھا دیا،قومی اسمبلی کے اجلاس میں ارکان نے کراچی جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ناقص انتظامات اور بدانتظامی پر شدید احتجاج کیا۔ شازیہ مری نے کہا کہ امیگریشن کاؤنٹر خالی ہونے کے باعث مسافروں کی لمبی قطاریں لگی رہتی ہیں،امین الحق نے کہا ایئر پورٹ پر عوام ذلیل ہو رہے ہیں۔گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں شازیہ مری نے جناح ائیر پورٹ پر بدانتظامی اجاگر کرتے ہوئےکہاکہ جناح ائیر پورٹ پاکستا ن کا مصروف ترین ائیر پورٹ ہے لیکن وہاں امیگریشن اور سول ایوی ایشن حکام کی بدانتظامی کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کاسامنا رہتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید