• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم بورڈ آف پیس میں شرکت کرینگے، میونح سیکورٹی کانفرنس میں شریک نہیں ہونگے

اسلام آباد(صالح ظافر) وزیراعظم شہباز شریف نے جرمنی میں جمعہ (13فروری) سے شروع ہونے والی میونخ سکیورٹی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،وزیراعظم بورڈ آف پیس میں شرکت کرینگے وہ 19 فروری کو واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے زیرِ صدارت منعقد ہونے والے ’’بورڈ آف پیس‘‘ کے پہلے رہنماؤں کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے امریکہ کا دورہ کریں گے۔اعلیٰ سفارتی ذرائع نے منگل کی شام دی نیوز/جنگ کو بتایا کہ وزیراعظم طے شدہ شیڈول کے مطابق امریکا روانگی سے قبل آسٹریا کا دو روزہ دوطرفہ دورہ کریں گے۔ وہ اتوار (15 فروری) کو ویانا روانہ ہوں گے اور 21 فروری کو وطن واپس آئیں گے۔
اہم خبریں سے مزید