• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں TTP کی سہولت کاری، پاکستان کیخلاف کشیدگی میں اضافہ

اسلام آباد ( طاہر خلیل )اقوام متحدہ کی رپورٹ نے افغان طالبان کا بیانیہ خاک میں ملا دیا ،اقوامِ متحدہ کی نگرانی ٹیم کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی خطے کیلئے باعث تشویش ہے اور افغانستان سے پاکستان پر حملوں میں اضافہ ہوا۔ سیکورٹی کونسل رپورٹ کے مطابق افغان حکام کا یہ دعویٰ کہ افغانستان میں کوئی دہشت گرد گروہ موجود نہیں، کسی رکن ملک نے تسلیم نہیں کیا۔ سیکورٹی کونسل رپورٹٹی ٹی پی کو افغانستان میں زیادہ آزادی اور سہولت ملی، جس کے نتیجے میں پاکستان کے خلاف حملے بڑھے اور کشیدگی میں اضافہ ہوا۔ سیکورٹی کونسل رپورٹ میں کہا گیا کہ القاعدہ کو افغانستان میں سرپرستی حاصل رہی اور اس نے بالخصوص ٹی ٹی پی کو تربیت اور مشاورت فراہم کی۔ سیکورٹی کونسل رپورٹ میں کہا گیا کہ القاعدہ برصغیر کی قیادت کے کابل میں موجود ہونے کی اطلاعات ہیں اور بیرونی کارروائیوں کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید