• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی 20 ورلڈکپ: آسٹریلیا نے آئرلینڈ پر ہاتھ صاف کرلیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ میں آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو 67 رنز سے شکست دے دی۔ پلیئر آف دی میچ نیتھن ایلس نے12رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو زیر کیا۔ کولمبو میں بدھ کو آسٹریلیا کے 183 رنز کے جواب میں آئرش ٹیم 115 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ جارج ڈوک ریل 41 ، لورکن ٹکر 21 رنز بنا سکے۔ کپتان پال اسٹرلنگ صرف ایک رن بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔ اس سے قبل آسٹریلیا نے 6 وکٹ پر 182 رنز اسکور کیے ۔ مارکوس اسٹوئنس نے 29 گیندوں پر 45، میٹ رینشا اور جوش انگلس نے 37، 37 اور کیمرون گرین نے 21 رنزبنائے۔ ادھر ممبئی میں ویسٹ انڈیز نے چھ وکٹ پر196رنز بنائے۔ شرفین ردر فورڈ نے42 گیندوں پر76 رنز سات چھکوں اوردو چوکوں کی مدد سے بنائے۔ روسٹن چیز 34، جیسن ہولڈر نے33، ہیٹمائر نے23 رنز بنائے۔ عادل راشد نے روسٹن چیز کو آئوٹ کرکے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 400 وکٹیں مکمل کر لیں۔ ناکام ٹیم166رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ اسپنرز گداکیش موتی نے تین اور روسٹن چیز نے دوشکار کیے۔

اسپورٹس سے مزید