کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر ابھیشیک شرما معدے کے انفیکشن کے باعث دہلی کے پرائیوٹ اسپتال میں داخل ہوگئے ۔ ٹی20ورلڈکپ میں نمیبیا کے خلاف میچ میں شرکت بیماری کی وجہ سے مشکوک ہوگئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اُنہیں تیز بخار ہونے کی وجہ سے فوری طور پر ڈرپس لگائی گئیں۔ بیٹر کے اسپتال میں مختلف ٹیسٹ بھی کیے جا رہے ہیں ۔