• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی 20 رینکنگ، صائم سے سکندر نے نمبر ون آل راؤنڈر کی پوزیشن چھین لی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ میں زمبابوے کے آل رائونڈر سکندر رضا پہلے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ پاکستان کے صائم ایوب ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے۔ بیٹرز میں بھارت کے ابھیشیک شرما کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، انگلینڈ کے فل سالٹ دوسری پوزیشن پر موجود ہیں، جبکہ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان شاندار کارکردگی کے باعث 4 درجے ترقی کے بعد تیسری پوزیشن پر آ گئے۔ بابر اعظم ایک درجے تنزلی سے 35 ویں اور سلمان علی آغا 6 درجے تنزلی کے بعد 36 ویں نمبر پر چلے گئے۔ بولرز میں بھارت کے ورون چکروتی پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، جبکہ پاکستان کے اسپنر ابرار احمد دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔ سلمان مرزا 9 درجہ بہتری کے بعد 13 ویں نمبر پر پہنچ گئے، جبکہ شاہین آفریدی 4 درجے تنزلی کے بعد 13 ویں نمبر چلے گئے۔

اسپورٹس سے مزید