• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلا ٹی:20 پاکستان ویمنز کو جنوبی افریقا سے آخری گیند پر شکست

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹی ٹوئنٹی سیریز میں جنوبی افریقا ویمن ٹیم نے پہلے میچ میں پاکستان کو پانچ وکٹ شکست دیدی۔ پوچیفسٹروم میں پاکستان ویمن ٹیم نے نو وکٹ پر 180 رنز بنائے۔ کپتان فاطمہ ثناء نے 41 گیندوں پر 90 رنز بنائے۔ جنوبی افریقا کی ٹیم نے ہدف آخری گیند پر حاصل کرلیا۔ کیلا رینیکی کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔کپتان فاطمہ ثناء کا کہنا ہے کہ آخری بال پر ہار یقیناً تکلیف دہ ہے، لیکن کھلاڑیوں نے آخر تک بھر پور فائٹ کی۔ میں چند اہم مواقع پر بہتر پرفارم کرنے کی ضرورت تھی۔انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقا نے پریشر میں اچھا کھیل پیش کیا، کریڈٹ ان کو جاتا ہے، ہمارے بولنگ یونٹ نے شاندار کم بیک کیا مگر آخری اوور میں قسمت نے ساتھ نہ دیا، مجھے اپنی ٹیم کی باڈی لینگویج اور فائٹنگ اسپرٹ پر فخر ہے، اگلے میچ میں کم بیک کریں گے، غلطیوں سے سیکھ کر نئے جذبے سے واپس آئیں گے ۔ شائقین کی سپورٹ ہمارے لیے بہت اہم ہے، انہیں مایوس نہیں کریں گے۔

اسپورٹس سے مزید