• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناصر جمشید کا اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے پر اظہار شرمندگی اور معافی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق ٹیسٹ اوپنر سابق ناصر جمشید نے 2017 کی اسپاٹ فکسنگ منصوبہ بندی میں ملوث ہونے پر باقاعدہ معافی مانگ لی ہے۔ چیئرمین پی سی بی سے درخواست میں انہوں نے کہا کہ میری پابندی کا ایک سال رہ گیا ہے اسے معاف کردیں، میں شرمندہ ہوں، نئے کھلاڑیوں کو کہوں گا کہ کبھی بدعنوانی میں ملوث نہ ہوں۔ واضح رہے کہ مانچسٹر کراؤن کورٹ نے ناصرجمشید کو 17 ماہ قید اور 10 برس کرکٹ کھیلنے پرپابندی عائد کی تھی۔ ناصر جمشید کا کہنا ہے کہ میرا عمل غلط تھا جس پر قوم اور کرکٹ شائقین سے شرمندہ ہوں ، بہت بڑی قیمت ادا کی ہے۔ جیل میں مشکل وقت گزرا ، سوچ رہا تھا خودکشی کرلوں۔ برمنگھم کے شیشہ کیفے میں میری ریکارڈ کی گئی گفتگو عدالت میں سنوائی گئی تو اقبال جرم کرلیا، وکیل نے ہی مشورہ دیا تھا کہ اعتراف جرم نہ کروں اور کرکٹ بورڈ سے رابطے ختم کردوں ۔ میں یوسف انور کے ساتھ سازش میں شامل تھا، شرجیل اور خالد لطیف سے رابطہ کرایا تھا ، مشکل وقت میں اہلیہ نے جان بچائی، وہ بیٹی کی تصاویر بھیجتی تو حوصلہ ملتا تھا، بیوی اور بیٹی کیلئے جینے کا فیصلہ کیا۔

اسپورٹس سے مزید