کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان آرمی اور ایس اے گارڈنز نیشنل چیلنج کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ جمعہ کو کے پی ٹی اسٹیڈیم میںسیمی فائنل میں پاکستان آرمی کا مقابلہ کے آر ایل جبکہ ا یس اے گارڈنز کا واپڈا سے گا۔ بدھ کو آرمی نے نیمسو کو 0-4 جبکہ ایس اے گارڈنز نے انٹرنیشنل سپلائی کمپنی کو پنالٹیز پر 2-4 سے زیر کیا۔