• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کی ہار پر راشد خان کی قیادت پر سوال اٹھنا شروع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں2 سپر اوورز کے بعد شکست کے بعد دل شکن مقابلے میں افغانستان کی ہار پر راشد خان کی قیادت پرسوال اٹھنا شروع ہوگئے اور سوشل میڈیا صارفین اور ماہرین کرکٹ نے راشد کےفیصلوں پر تنقید کی۔شائقین نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج کی شکست کے بعد بہت سے سوالات جنم لیتے ہیں، کیا راشد خان کو دوسرا سپر اوور نہیں کرانا چاہیے تھا؟ کیا گرباز کو فوراً بیٹنگ کے لیے نہیں آ جانا چاہیے تھا؟سوشل میڈیا پر ایک صارف نے کہا کہ راشد خان سب سے بڑے بزدل کھلاڑی ہیں وہ اُس گراؤنڈ میں، جہاں وہ برسوں سے بولنگ کرتے آ رہے ہیں، سپر اوورز میں خود بولنگ کرانے کی ہمت نہیں کر سکے۔

اسپورٹس سے مزید