• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت جنگ میں 10 طیارے گرائے گئے تھے، ٹرمپ

کراچی(نیوزڈیسک) صدر ٹرمپ نے نیا دعویٰ کیا ہے کہ پاک بھارت جنگ میں10 طیارے گرائے گئے تھے۔ ٹیرف کی دھمکی دے کردونوں ملکوں کی ایٹمی جنگ رکوائی اور ایک بڑے عالمی بحران کو ٹال دیا۔ فاکس بزنس پر بدھ کو نشر ہونے والے ایک انٹرویو کے دوران امریکا کی تجارتی پالیسی اور ٹیرف سے متعلق گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے آٹھ جنگیں ختم کروائیں اور ان میں سے کم از کم چھ جنگیں ٹیرف کی وجہ سے ختم ہوئیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ میرے خیال میں یہ جوہری جنگ ہو سکتی تھی اور بغیر محصولات کے ایسا نہ ہوتا۔

اہم خبریں سے مزید