• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی آئی خان، دہشت گردوں کی فائرنگ، ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان،پشاور (نمائندہ جنگ+ جنگ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی فائرنگ،ایس ایچ اوسمیت4اہلکارشہید ہوگئے، تھانہ پنیالہ کی حدود میں واقع وانڈا بڈھ میں سرچ آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ان پر بھاری اسلحہ سے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او تھانہ شہید نواب فہیم ممتاز سمیت 4اہلکار شہید اور ڈی ایس پی پہاڑ پور حافظ محمد عدنان سمیت 2اہلکار زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ شہید نواب کی حدود علاقہ وانڈا بڈھ میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی جانب سے ایس پی پہاڑ پوراقبال بلوچ، ڈی ایس پی پہاڑ پور حافظ محمد عدنان کی قیادت میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن جاری تھا کہ اس دوران اچانک دہشتگردوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کردیا۔
اہم خبریں سے مزید