اسلام آباد ( نیو زرپورٹر، خصوصی نمائندہ ) وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ روزاسلام آباد کے علاقے ترلائی کی خدیجتہ الکبری امام بارگاہ گئے، شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے پیکج کا اعلان کیا ،انہوں نے شہید عون عباس کی بے مثال شجاعت کے اعتراف میں ان کے اہل خانہ کے لئے ایک کروڑ روپے کا اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ ہر شہید کے اہل خانہ کو پچاس لاکھ روپے‘ شدید زخمی ہونے والوں کو تیس لاکھ روپےجبکہ دیگر زخمیوں کو دس لاکھ روپے دئیے جائینگے ،پوری قوم کی جانب سے تعزیت کیلئے حاضر ہوا ہوں، وزیراعظم نے اس موقع پر امامِ جمعہ والجماعت علامہ راجہ بشارت حسین امامی سیکریٹری جنرل تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان ، علامہ باقر نقوی صدر ٹی این ایف جے پنجاب، شہداء کے وارثین اور زخمیوں کے لواحقین سے ملاقات بھی کی۔