• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری افسروں اور ملازمین کی اکاموڈیشن کی ہائرنگ کیلئے پالیسی جاری

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وزارت ہا ؤسنگ وتعمیرات نے سر کاری افسروں اور ملازمین کی جانب سے اکاموڈیشن کی ہائرنگ کے عمل کو ساہ اور آسان بنا نے کیلئے ڈی سنٹرلائز یشن پالیسی کی منظوری دیدی ہے۔ پالیسی تمام وزارتوں اور ڈویژنو ں کو عمل درآ مد کیلئے سرکولیٹ کردی گئی ہے۔ جوائنٹ سیکرٹری وزارت ہا ؤسنگ و تعمیرات فیاض الحق کی جانب سے با ضابطہ آفس میمو رنڈم جاری کردیاگیا ہے۔تمام وزارتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اکاموڈیشن کی ہائرنگ اپنے اپنے مختص شدہ بجٹ کے اندر رہ کریں۔اس پالیسی کا اطلاق گریڈ ایک سے بائیس تک کے تمام ملازمین پر ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید