• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان / بنگلہ دیش فیری سروس اور براہ راست شپنگ لائن کے قیام کی تجویز

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری سے پاکستان میں تعینات بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین خان نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان بحری تعاون کے فروغ، فیری سروس کے آغاز اور براہ راست شپنگ لائن کے قیام کی تجویز پر غور کیا گیا۔ وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری نے کہا کہ فیری سروس کے آغاز سے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان روابط میں اضافہ ہوگا اور سیاحت کے شعبے کو نمایاں تقویت ملے گی۔ براہِ راست شپنگ لائن سے دوطرفہ تجارت کو نئی جہت ملے گی، لاجسٹکس کے اخراجات میں کمی آئے گی اور کاروباری برادری کو سہولت فراہم ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید