اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات صاحبزاد خان کے مطابق 18 فروری کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں ، پاکستان میں پہلا روزہ 19فروری کو ہو گا ، انہوں نے بتایا کہ سندھ میں چاند دیکھنے کا آخری وقت شام 7 بج کر 24 منٹ ہے، رمضان 1447ھ کے نئے چاند کی پیدائش 17فروری کو شام 5 بج کر ایک منٹ پر ہوگی، پنجاب میں چاند دیکھنے کا وقت شام 7 بج کر 8 منٹ تک ہوگا اور بلوچستان میں چاند دیکھنے کا آخری وقت 7بج کر 47منٹ مقرر کیا گیا ہے۔