• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سسٹم پر اعتراض کرنے والوں کو سزا تو ملتی ہے، جسٹس محسن کیانی

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ سسٹم پر اعتراض کرنے والوں کو سزا تو ملتی ہے، آپ کوسسٹم پر اعتراض کرنے سے پہلے یہ سوچنا تھا۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران وکیل سے کہا کہ جو لوگ سسٹم پر اعتراض کریں ان کو سزا تو ملتی ہے۔ وکیل نے جواب دیا کہ یہ بڑی بدقسمتی ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ آپ نے اس سسٹم پر اعتراض کرنے سے پہلے یہ سوچنا تھا۔
اہم خبریں سے مزید