اسلام آباد(جنگ رپورٹر)سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں 3ججوں کے خلاف شکایات پر کارروائی آگے بڑھانے کا جو ڈیشل کمیشن فیصلہ ، مجموعی طور پر 59شکایات کا جائزہ لینے کے بعد50 شکایات کو داخل دفتر ،6پر فیصلہ موخر کر دیا گیا، اعلامیہ کے مطابق بدھ کے روزچیف جسٹس / چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل، جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں کونسل کےاجلاس میں 8مخصوص شکایات کے لیے سپریم جوڈیشل کونسل کی تشکیل نو بھی کی گئی ، شکایات کی حد تک اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کی جگہ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کو شامل کیا گیا،اجلاس میں متفقہ طور پر سپریم جوڈیشل کونسل کے ڈرافٹ رولز کی حتمی منظوری کو اگلے اجلاس تک ملتوی کر دیا گیا،اجلاس میں وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان اور جج ،جسٹس سید حسن اظہر رضوی ،سپریم کورٹ کے جسٹس منیب اختر اورجسٹس جمال خان مندوخیل، چیف جسٹس، لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم اورچیف جسٹس، اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے بھی شرکت کی۔