• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیوروکریٹس کی دہری شہریت پر پابندی کا بل، کابینہ کمیٹی پیر کو غور کرے گی

اسلام آباد (آن لائن) 22ہزار بیوروکریٹس کی دہری شہریت پر پابندی کے حوالے سے بل پر فیصلہ قومی اسمبلی کی کیبنٹ سیکریٹریٹ کمیٹی میں پیر 16فروری کوکیا جائے گا۔یہ بل سابق چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اور جے یو آئی (ف) کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے پیش کیا تھا۔ کمیٹی کے اراکین نے اسے ایک قانون سب کے لیے قرار دیتے ہوئے کہا کہ جہاں اراکین پارلیمنٹ اور فوج کے اہلکاروں پر دہری شہریت کی پابندی ہے، وہیں سول سروس کے افسران کو بھی اسی اصول کے تحت لایا جائے۔کمیٹی اجلاس میں یہ انکشاف بھی ہوا کہ پاکستان میں22ہزار سے زائد بیوروکریٹس دہری شہریت رکھتے ہیں۔ارکان نے حیرت کا اظہار کیا کہ جب ایم این ایز اور ججز دہری شہریت نہیں رکھ سکتے تو بیوروکریٹس کو یہ رعایت کیوں ہے‘ کمیٹی چیئرمین ملک ابرار احمد نے حتمی پروسیجرل ووٹ کو 16فروری تک ملتوی کر دیا تاکہ وزیراعظم سے مشاورت کی جا سکے۔ کیبنٹ سیکریٹری کامران علی افضل نے تجویز دی کہ اس پابندی کو ججز تک بھی بڑھایا جائے اور کیس ٹو کیس بنیاد پر جائزہ لیا جائے کیونکہ کچھ افسران پیدائشی طور پر دہری شہریت رکھتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید