• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دادو کیمپس پرو وائس چانسلر پروفیسر اظہر شاہ فوری معطل

کراچی (آئی این پی)دادو کیمپس پرو وائس چانسلر پروفیسر اظہر شاہ فوری معطل ، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز اور مبینہ نامناسب رویے پر وزیر جامعات کا سخت نوٹس۔ تفصیلات کے مطابق وزیر جامعات و تعلیمی بورڈز سندھ محمد اسماعیل راہو کے نوٹس لینے کے بعد سیکریٹری جامعات نے دادو سندھ یونیورسٹی کیمپس کے پرو وائس چانسلر پروفیسر اظہر شاہ کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں معطل کر دیا ہے۔صوبائی وزیر محمد اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور مبینہ نامناسب رویے کے معاملے کا سختی سے نوٹس لیا گیا ہے، جس کے بعد پروفیسر اظہر شاہ کو فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔ وزیر جامعات سندھ محمد اسماعیل راہو نے مزید بتایا کہ پروفیسر اظہر شاہ کے خلاف باقاعدہ انکوائری کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید