کراچی (ٹی وی رپورٹ) سابق کرکٹر سکندر بخت اور کرکٹر احمد شہزاد نے کہا ہے کہ افغانستان بہت اچھا کھیلا، تعریف کے قابل ہے۔ نمائندہ خصوصی ڈھاکہ جیو نیوز اعزاز سید نے کہا کہجماعت اسلامی کو دس جماعتیں سپورٹ کر رہی ہیں، طارق رحمان بہت پراعتماد ہیں۔وہ جیو نیوز کے ’’آج شاہزیب خانزادہ کیساتھ‘‘ میں میزبان شاہزیب خانزادہ سے گفتگو کررہے تھے۔تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹر سکندر بخت نے کہا کہ افغانستان بہت اچھا کھیلا اور تعریف کے قابل ہے۔ البتہ راشد خان دنیا کے بہترین بولرز میں شمار ہوتا ہے ان کا بولنگ نہ کرانا بہت عجیب تھا شاید وہ خوفزدہ تھے کہ اگر ہار گئے تو مجھ پر بات آجائے گی۔ تاہم افغانستان کے مقابلے میں ساؤتھ افریقہ بہت تجربہ کار ٹیم ہے۔ کرکٹر احمد شہزاد نے کہا کہ پوری کوشش کی افغانستان نے کہ ہم نہ جیتیں اور ساؤتھ افریقہ نے بھی انہیں جتانے کی پوری کوشش کی ۔ تاہم افغانستان اپنے تجربوں سے کچھ سیکھ نہیں رہا ہے اور جس طرح کے نوجوان کھلاڑی آرہے تھے امید تھی کہ بہت جلدی اوپر یہ ٹیم آئے گی لیکن ان کے کھلاڑی لیگز زیادہ کھیل رہے ہیں اور انفرادی سطح پر بڑے کھلاڑی تو بن گئے ہیں لیکن افغانستان کی ٹیم کو آگے نہیں بڑھا پارہے ہیں۔نمائندہ خصوصی ڈھاکہ جیو نیوز اعزاز سید نے کہا کہ میں جنریشن زی کے شہداء کے نام کی جگہ کھڑا ہوں ۔