• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا پاکستان میں طلبہ یونینز پر عائد پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اسلام آباد (جنگ نیوز) انسانی حقوق کے عالمی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل کا پاکستان میں طلبہ یونینز پر عائد پابندی اٹھانے کا مطالبہ اور پاکستانی طلبہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا پاکستان میں طلبہ یونینز پر پابندی کے 42 سال بعد بھی لاکھوں طلبہ کےحقوق معطل ہیں، طلبہ یونین پر پابندی شہری سیاسی حقوق کے عالمی معاہدہ کے آرٹیکل21 کی خلاف ورزی ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا پاکستان میں طلبہ یونین پر پابندی آزادی تنظیم کے آرٹیکل22 اور آزادی اظہار کے آرٹیکل 19 کے خلاف ہے۔
اہم خبریں سے مزید