کراچی ( نیوز ڈیسک )نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ انسانی حواس محض پانچ تک محدود نہیں بلکہ 22 سے 33تک مختلف حسیات کام کرتی ہیں، جو ہمارا ادراک بناتے ہیں۔ روایتی پانچ حواس (نظر، سماعت، بو، شامہ اور لمس) ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں اور دیگر پیچیدہ حسّات جیسے پروپریسپشن (اپنے جسم کے اعضاء کی جگہ کا ادراک)، انٹیروزپشن (دل کی دھڑکن یا بھوک کا احساس)، توازن اور حتیٰ کہ اپنے جسم یا ساخت کا احساس بھی شامل ہیں۔