• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ گل پلازہ، جوڈیشل کمیشن کا پبلک نوٹس، عوام سے شواہد طلب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سانحہ گل پلازہ،جوڈیشل کمیشن کا پبلک نوٹس،عوام سے شواہد طلب،20 فروری تک ای میل کے ذریعے رابطہ ممکن،جسٹس آغا فیصل کی سربراہی میں پہلا اجلاس، ٹی او آر جاری۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لئے قائم جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس ہوا۔ اجلاس جسٹس آغا فیصل سربراہی میں ہوا۔ اجلاس میں کمشنر کراچی، سیکریٹری قانون و داخلہ کی شرکت کی۔ جوڈیشل کمیشن نے تحقیقات سے متعلق پبلک نوٹس جاری کردیا۔ پبلک نوٹس میں کمیشن کے ٹی او آر بھی شامل کئے ہیں۔ کمیشن کی جانب سے سانحہ گل پلازہ سے متعلق عام عوام سے شواہد طلب کرلئے۔ پبلک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی شہری کے پاس سانحہ سے متعلق اہم معلومات ہوں تو کمیشن سے رابط کرسکتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید