• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زکریا یونیورسٹی ہراسمنٹ کیس کے ملزم کا ڈپٹی رجسٹرار لیگل پر مبینہ تشدد، وائس چانسلر کا انکوائری کا حکم

ملتان(سٹاف رپورٹر) ہراسمنٹ کیس کے ملزم کا ڈپٹی رجسٹرار لیگل پر تشدد ،شرعی عدالت میں کیس نہ پیش کرنے کے لیے دباؤ انکوائری کا حکم دے دیا گیا، زکریا یونیورسٹی ہراسمنٹ کیس کے مرکزی ملزم احسان قادر بھابھا نے شریعت کورٹ میں کیس کو روکنے کے لیے ڈپٹی رجسٹرار لیگل کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ،اس سلسلے ڈپٹی رجسٹرار لیگل نے حکام بالا کو دی گئی درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ وہ اپنے دفتر میں سرکاری کام کے فرائض سر انجام دے رہا تھا کہ پروفیسر ڈاکٹر احسان قادر میرے دفتر میں تشریف لائے اور کہا کہ مجھے پر اسمنٹ کے کیس سے بری کر وائیں میرا کوئی قصور نہیں ہے۔ اور کہا کہ آپ ہائی کورٹ میں میرے خلاف رجسٹرار کے ساتھ کیوں پیش ہوئے اور شکایت کندہ ( ڈاکٹر شازیہ افضل ) آپ کے پاس کیوں آتی ہے جس پر میں نے ان کو بتایا کہ یہ لیگل آفس ہے جہاں پر مدعی ملزم، گواہ وغیرہ سب آتے ہیں ۔
ملتان سے مزید