ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 26مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ مخدوم رشید کے علاقے نعمان شہزاد سے ڈاکو اسلحہ کی نوک پر نقدی و موبائل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ صدر شجاع آباد کے علاقے وقاص سے ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھین لی تھانہ گلگشت کے علاقے کاشف سے ملزمان نے موبائل چھین لیا جبکہ تھانہ کینٹ کے علاقے عابد تھانہ چہلیک کے علاقے عبدالحادی کے موبائل فونز شاہد محمود کی موٹرسائیکل مظفر آباد کے علاقے خضر حیات کی موٹر ممتاز آباد کے علاقے علی حمزہ کی موٹرسائیکل مقصود احمد کا تعمیراتی سامان شکیل کا موبائل شاہ رکن عالم کے علاقے عبدالرحمن اور صدر جلالپور کے علاقے شبیر احمد کی طلائی بالیاں و چاندی انگوٹھیاں اور نقدی چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لئے۔