ملتان ( سٹاف رپورٹر) پولیس پر فائرنگ اورکار سرکار میں مداخلت کے الزام میں پانچ ملزمان کیخلاف مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق شاہ رکن عالم پولیس اشتہاری مجرمان دلاور اور اکبر کی گرفتاری کے لیے پہنچی تو مجرمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی جب کہ بستی ملوک پولیس سے دوران ڈیوٹی ملزمان راشد ، عامر اور کاشف نے کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے جان سے مارنے کی نیت سے فائرنگ کی، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔