• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لودھراں سے 1600 کلو ،خانیوال میں 55 من مردہ مرغیاں برآمد

ملتان،لودھراں (سٹاف رپورٹر،نمائندہ جنگ ) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مضر صحت خوراک کے خلاف خانیوال اور لودھراں میں کارروائیاں، خانیوال میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر 55 من مردہ مرغیاں برآمد کر لیں، برآمد شدہ گوشت کو موقع پر تلف کر کے ملزم کے خلاف متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا گیا، دوسری جانب لودھراں میں لال مرچ میں مضر صحت مصنوعی رنگ اور ممنوعہ اجزا کی ملاوٹ ثابت ہونے پر ڈھائی من سے زائد ملاوٹی مرچیں تلف کر دی گئیں،ستلج ٹول پلازہ کے قریب چھمب موڑ پر ایک پولٹری سیل سنٹر پر چھاپہ مارکر 1600 کلو مردہ مرغیاں برآمد کرکے ایک شخص کو گرفتار اور اس کے خلاف مقدمہ کا اندراج بھی کروادیا ہے جبکہ تمام مرغیاں تلف کردی گئی ہیں ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق مردہ مرغیوں کا گوشت مختلف فوڈ اور شوارما پوائنٹس کو سپلائی کیا جانا تھا۔
ملتان سے مزید