• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبار ٹر ی کا عملہ اپنی ذمہ داریاں انتہائی احتیاط، دیانت اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ انجام دے ، ماہرین

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پشاور میڈیکل کالج اور پرائم ٹیچنگ ہسپتال پشاور کے اشتراک سے"لیبارٹری سٹاف کی ذمہ داریوں" کے موضوع پر تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں درست لیبارٹری ٹیسٹس کی اہمیت اور مریضوں کی بروقت تشخیص اور مؤثر علاج میں اس کے بنیادی کردار کو اجاگر کیا گیا۔ٹریننگ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے پرائم فاؤنڈیشن کے ایڈوائزر ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر نجیب الحق اور پرائم ٹیچنگ ہسپتال لیبارٹری سروسز کے انچارچ پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نے کہا کہ لیبارٹری عملے پر لازم ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں انتہائی احتیاط، دیانت اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ انجام دیں۔ یرقان یا شوگر وغیرہ جیسے معمول کے ٹیسٹس میں بھی معمولی غلطی کا نتیجہ نہ صرف غلط تشخیص بلکہ غلط علاج کا سبب بھی بن سکتا ہے، حساس ٹیسٹس مثلاً خون میں شوگر کی کمی یا دل کے ٹیسٹس کی رپورٹ فوری طور پر معالج تک پہنچانا ازحد ضروری ہے ۔
پشاور سے مزید