• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کا10 ہسپتالوں کیلئے آن لائن ٹریننگ کا اہتمام

پشاور(خصوصی نامہ نگار) خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کے ڈائریکٹوریٹ آف کوالٹی نے کوہاٹ، سوات، دیر بالا، دیر پایاں، خیبر، مردان، ایبٹ آباد، مالاکنڈ، سوات اور مانسہرہ کے ہسپتالوں کے عملے کے لئے تین روزہ آن لائن تربیت کا اہتمام کیا۔ ترجمان عزم رحمان کے مطابق ہسپتالوں کے عملے کو "معیار برائے فراہمی طبی خدمات" پر تربیت دی گئی۔ آن لائن تربیتی سیشن میں خدمات صحت کے اشاریوں پر آگاہی دی گئی جس میں طبی مراکز میں انتظامی امور، بندوبست اور مریضوں کی حفاظت و نگرانی، انفیکشن کنٹرول سسٹم، مریض کا ریکارڈ اور صفائی کا خیال رکھنے سمیت مختلف اشاریئے شامل تھے۔
پشاور سے مزید