• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو سی کریم پورہ کے عمائدین کا صفائی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار

پشاور ( لیڈی رپورٹر )یونین کونسل 15کریم پورہ کے عمائدین نے علاقے میں صفائی ستھرائی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈینگی اور ملیریا کا سیزن شروع ہونے سے قبل ڈبلیو ایس ایس پی کے متحرک کردار سے وبائی امراض کے پھیلاؤ کا خطرہ کم ہو گیا ہے،اہل علاقہ کے مطابق ایم آئی رحیم عباس اور سپروائزر گلزادہ خان کی زیر نگرانی عملہ محدود وسائل کے باوجود گلیوں اور نالیوں کی صفائی کو یقینی بنا رہا ہے۔ اہل علاقہ نے ڈبلیوایس ایس پی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سیزن کے دوران صفائی کے اس تسلسل کو برقرار رکھا جائے تاکہ عوام بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔
پشاور سے مزید