پشاور( لیڈی رپورٹر )صوبائی دارلحکومت پشاور کے گنجان آباد علاقہ تحصیل گوڑگھٹری میں واقع پارک انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے چہل قدمی کے لئے آئی ہوئی خواتین کو اوباش نوجوانوں کی جانب سے تنگ کرنا معمول بن گیا جبکہ پارک میں سیکورٹی سہولیات ، صفائی نہ ہونے کے برابر ہے درجنوں کی تعداد میں اوارہ کتوں کی وجہ سے خواتین کو شدید پریشانی کا سامنا ہےکئی بار شکایات درج کرانے کے باوجود تاحال انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے نہ کوئی کاروائی عمل میں لائی گئی اور نہ ہی روک تھام کے لئے کوئی عملی جامہ پہنایا گیا ہے پارک کی متاثرین خواتین نے اپنا نام ظاہر نہ کرانے کی شرط پر بتایا کہ چہل قدمی کے آنے والی زیادہ تر خواتین گھٹنوں اور شوگر کے امراض میں مبتلا ہوتی ہے ۔