راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) صادق آباد میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیاگیا،تھانہ صادق آباد کو سید حماد بخاری نے بتایاکہ صادق آباد میں اپنے گھر کے باہر موجودتھاکہ چودھری عمر موٹرسائیکل پرآیا اور مجھ پر سیدھے فائرکئے جس سے میں شدید زخمی ہوگیا،مجھے زخمی دیکھ کرسید قاسم بخاری موقع پر آگیا،اور مجھے اٹھاکر بے نظیر بھٹو ہسپتال لے آیا۔