راولپنڈی (جنگ نیوز)راولپنڈی کے علاقے گلزارِ قائد کی سٹریٹ نمبر 26 تا 29 میں گزشتہ دو ماہ سے جاری پانی کے سنگین بحران نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، جہاں صاف پانی کے بجائے بدبودار اور آلودہ پانی کی فراہمی معمول بن چکی ہے۔ مقامی رہائشیوں کے مطابق نلکوں سے آنے والا پانی زہر آلود ہوچکا ہے اہل علاقہ نے بتایا کہ وہ اس صورتحال پر متعدد بار واسا کے مقامی کمپلینٹ آفس گلزارِ قائد اور ہیڈ آفس واسا راولپنڈی سے رجوع کر چکے ہیں،ہر بار صرف طفل تسلیاں دی گئیں اور عملی طور پر کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔