راولپنڈی ( خصوصی نمائندہ) موجودہ صورتحال کی وجہ سے چار دن بند رہنے کے بعد تمام تعلیمی ادارے گزشتہ روز معمول کے مطابق کھل گے سکولوں میں طلبا اور طلبات کی حاضری معمول کے مطابق رہی اور طالب علم علم کے حصول کے لیے پرجوش دکھائی دے رہے تھے اساتذہ کی حاضری بھی مکمل تھی والدین نے تعلیمی سر گرمیان بحال ونے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے امید کی کہ مستقبل میں بھی تعلیمی سرگرمیاں کسی روکاٹ کے بغیر جاری رہیں گی جب تک ملکی صورتحال معمول پر نہیں آ جاتی۔