• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیڑھ ہزار کلو گرام مضرصحت گوشت تلف ،2ملزم گرفتار،مقدمہ درج

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ڈیڑھ ہزار کلو گرام مضرصحت گوشت تلف کردیاگیا،2ملزموں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاگیا،تھانہ نصیرآباد کو فریحہ انورفوڈ سیفٹی آفیسرپنجاب فوڈ اتھارٹی نے بتایاکہ تھانہ نصیرآباد پولیس کی اطلاع پرامتیازمارکیٹ چاکرہ روڈ پہنچی جہاں ایک بولان کیری ڈبے کوپولیس نے روک رکھاتھاجس میں دواشخاص موجودتھے ،محمدیاسین اور صدیق معلوم ہوئے جب کہ گاڑی کاڈرائیور فرار ہوچکاتھا،گاڑی کے اندر کافی مقدار میں گوشت موجودتھا،جس کامعائنہ ڈاکٹر صاحب نے کیا،جنہوں نے کیری ڈبے میں موجود گوشت کو غیر معیاری ،مضر صحت اور ناقابل استعمال بتایا،گوشت تقریباً1500کلوگرام تھا جس کوتلف کردیاگیا،ملزمان نے بتایاکہ گوشت عمر درازعرف کالا کاملکیتی ہے اور ہم لوگ اس کے ملازم ہیں۔
اسلام آباد سے مزید