ملتان(سٹاف رپورٹر) پنجاب بھر میں آٹھویں جماعت کے پرچوں کی آن لائن چیکنگ ہوگی، اساتذہ کی رجسٹریشن شروع کردی گئی۔ (پیکٹا) نے جماعت ہشتم کے سالانہ امتحان 2026 کے لیے آن لائن مارکنگ کے تحت اسکرپٹ مارکرز کی رجسٹریشن شروع کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں پیکٹا کی جانب سے پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ جماعت ہشتم کے امتحانات مارچ 2026 کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں منعقد کیے جائیں گے۔