ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 26مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ کینٹ ، جلیل آباد اور شاہ شمس کے علاقے محمد اشفاق ،شائستہ ناہید اور خلیل احمد کے موبائل فونز نامعلوم موٹرسائیکل سوار جھپٹا مارکر چھین کر فرار ہوگئے جبکہ تھانہ نیوملتان کے علاقے علی اسلم ،عمران خان شاہ رکن عالم کے علاقے شیخ خاور کے موبائل فونز و نقدی شاہ رکن عالم کے علاقے افضال کا انورٹر بدھلہ سنت کے علاقے منور حسین کا میٹر بجلی گلگشت کے علاقے وقاص کی نقدی 10ہزار بی زیڈ کے علاقے حسن ، ہریرہ شفیع کے موبائل فونز حسنین کے میٹر بجلی صدر کے علاقے اقبال سٹی شجاع آباد کے علاقے شفیق کی موٹرسائیکلیں صدر جلالپور کے علاقے حسنین احمد کا انورٹر اور ممتاز آباد کے علاقے مستقیم کے موبائل فونز چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔