ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل ٹی 20 کپ کے شیڈول اور اسکواڈز کا اعلان کردیا۔پی سی بی اعلامیے کے مطابق 23 میچز پر مشتمل ٹورنامنٹ7 سے 18 مارچ تک پشاور میں کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ میں 10 ریجنل ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں لاہور وائٹس، پشاور، فیصل آباد، کراچی وائٹس اور بہاولپور شامل، گروپ بی دفاعی چیمپئن لاہور بلوز، سیالکوٹ، ملتان، ایبٹ آباد اور کراچی بلوز پر مشتمل ہے۔