ملتان (سٹاف رپورٹر) ایران پر اسرائیل اور امریکہ کے حملوں کے بعدایران سے ایل پی جی کی ترسیل میں نمایاں کمی ہونے کے بعد ایل پی جی کی قیمت 30 سے 40 روپے فی کلو بڑھادی گئی۔ایل پی جی امپورٹر کا کہنا ہے کہ اگرسپلائی کی صورتحال یہی رہی تو ایل پی جی کی قلت پیداہوسکتی ہے۔ ایل پی جی منگوانے والے تاجروں کا کہنا ہے کہ ایران سے پہلے یومیہ 100سے120 ایل پی جی باوزرز آتے تھے، جنگ کی صورتحال کے بعد 20سے35 باوزرز سپلائی ہورہے ہیں۔