پشاور (خصوصی نامہ نگار) پشاور انٹر کلب ویٹ لیفٹنگ چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا جس میں پشاور ریجن کے آٹھ کلبوں کے 40سے زائد کھلاڑی چھ مختلف کیٹیگریز میں حصہ لے رہے ہیں۔مہمان خصوصی مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان تاج محمد ترند نے فتتاح کیا،اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا تاشفین حیدر، اے ڈی سی ریلیف مہران، خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر ہارون ظفر، سیکرٹری ذوالفقار علی بٹ، پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر طارق پرویز، الیاس آفریدی، امجد خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس شاہ فیصل، چیف کوچ شفقت اللہ، ریجنل سپورٹس آفیسر کاشف فرحان، خیبر پختونخوا ویٹ لیفٹنگ ایسوسی ایشن کے صدر شیراز محمد اور ایڈمنسٹریٹر پشاور سپورٹس کمپلیکس یوسف آفریدی بھی موجود تھے۔تین روزہ چیمپئن شپ میں 55، 65، 73، 81، 89 اور 89 پلس کلوگرام کی کیٹیگریز میں مقابلے ہوں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی تاج محمد ترند نے کہا کہ ریجنل سطح پر مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد خوش آئند ہے۔